Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے سیالکوٹ

سیالکوٹ (سیدہ فرحت رضوی ) سیالکوٹ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو معیار میونسپل سروسز کی۔ یکساں فراہمی کیلئے نئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور جس سے دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی وہی سہولیات دی جائے جو شہری علاقوں میں فراہم جا رہی ہیں ستھرا پنجاب پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں تحصیل کی سطح پر شہری و دیہی علاقوں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو یہ نظام آؤٹ سورس کیا رہا ہے تحصیل کی سطح پر جمع ہونے والے کوڑے کی ری سائیکل کرنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر سگریگیشن پلانٹس قائم کئے جائیں گے جس سے کوڑے سے انرجی اور کمپوزٹ کھاد بنانے کے علاوہ دیگر اجزاء کو دوبارہ بطور خام مال استعمال کیا جاسکے گا اور آخر میں 20 فیصد بچ جانے والے ویسٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرنے کیلئے لینڈ فل۔سائیٹ ضلع کی سطح پر تعمیر کی جائے گی اور صرف 4 ماہ کی قلیل مدت میں یہ پروگرام عملی طور پر صوبے میں فنکشنل ہوچکا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 ڈسکہ میں قائم کیمپ آفیس میں منعقدہ عوامی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو ، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد ، سی او ایم سی ڈسکہ عبدالحئی اور پولیٹیکل سیکرٹری ٹو منسٹر لوکل گورنمنٹ سید داؤد بخاری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے حلقہ کے عوام کے مسائل سن کے ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ کے صدر شیخ عابد حسین کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور مقامی تاجروں کے وفد سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں نکاسی آب، روڈ انفراسٹرکچر کو آپ گریڈ کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے کئی ایک پراجیکٹ پر بیک وقت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجر کمیونٹی میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے تعاون کرے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں روانی پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں روڈ کو آر سی سی تعمیر کیا جائے گا تاکہ یہ دیرپا ثابت ہوں اور قیمتی سرمایہ سے تعمیر ہونے والی سے روڈز سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں جہاں سیوریج کے نئے نالے اور لائنیں ڈالی جارہی ہیں وہی پر پرانی لائنوں کی ڈی سلٹنگ بھی کی جارہی ہے جس کی بدولت حالیہ بارشوں کے دوران چند گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس ممکن ہو سکا جس پر ایم سی ڈسکہ کا شعبہ سینی ٹیشن شاباش کا مستحق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow