Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

انڈا پراٹھا

پاکستان اور خاص طور پر پنجاب میں گرم گرم مزیدار انڈے پراٹھے کے بغیر ناشتے کا تصور نامکمل ہے۔ دھنئے، پیاز اور ہری مرچوں کے ساتھ بنا انڈا گرم گرم پراٹھے کا بہترین جوڑ ہے اور اسے پکانا بھی بہت آسان ہے۔ اگر انڈے پراٹھے کو ناشتے میں نہ بھی کھانا چاہیں تو کسی وقت بھی مکمل کھانے کے طور پر کھایا جاسکتا ہے۔

اجزاء

WHISKED EGG

انڈا ایک عدد

پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد

نمک حسبِ ذائقہ

ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک عدد

لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

دھنیا ایک چوتھائی گٹھی

کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

FOR DOUGH

آٹے کا پیڑادرمیانے سائز کا ایک عدد

تیل ایک کھانے کا چمچ

FOR FRYING

تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک بڑے پیالے میں انڈا توڑ کر ڈالیں، اس میں کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔

اب ایک درمیانے سائز کا پیڑا لیں اور اسے لکڑی کے تختے پر رکھ کر چپٹا کرلیں پھر اس پر تیل لگائیں، ہلکا سا خشک آٹا چھڑکیں اور روٹی کی شکل دے لیں۔

اب اس پیڑے کو دوبارہ بیلیں اور پراٹھے کی شکل دیں۔

اب گرم توے پر تیل ڈالیں اور بیلے ہوئے پراٹھے کو اس پر ڈال دیں۔ یہ دھیان رہے کہ پراٹھا دونوں طرف سے اچھی طرح پکنا چاہئے۔

اب ایک چمچ کی مدد سے پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے کو پراٹھے پر پھیلالیں

پراٹھے کی انڈے والی سائیڈ کو اچھی طرح تلیں تاکہ انڈا کچا نہ رہ جائے۔

گرما گرم مزیدار انڈا پراٹھا تیار ہے۔ نیچے دئیے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow