Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مٹن گوشت

منہ میں پانی لانے والا مزیدار مٹن گوشت پاکستان اور بھارت سمیت مشرقی ممالک میں بے حد مقبول ہے۔ دہی اور مسالوں کے امتزاج سے بنا گوشت کا یہ مزے دار گاڑھا پکوان عید، شب برات اور دیگر خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔

اجزاء

FOR MARINADE

لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

لونگ آدھا چائے کا چمچ

ثابت سرسوں کے دانے آدھا چائے کا چمچ

الائچی پانچ سے چھ عدد

لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

پانی حسبِ ضرورت

دار چینی ایک عدد

پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد

مٹن آدھا کلو گرام

تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ

پیاز، کٹی ہوئی تین سے چار عدد

نمک حسبِ ذائقہ

دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

ایک بلینڈر میں پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، لونگ، ثابت سرسوں کے دانے، الائچی، ادرک ، لہسن کا پیسٹ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔

اب اس میں دارچینی، کٹی ہوئی پیاز اور پانی ڈال کر دوبارہ بلینڈ کریں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔

اب ایک بڑے پیالے میں مٹن لیں اور اس میں بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں جب اچھی طرح مکس کرلیں تو اسے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور بھون کر زردی مائل سنہری کرلیں۔

اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا مٹن ڈالیں، نمک ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 سے 20 منٹ تک ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔

اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔

مزے دار مٹن گوشت تیار ہے۔ خوب کھائیں اور مزے اُڑائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

.

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow