Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow