Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ

سکھر: وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نادرا دفاتر کے باہر گھنٹوں انتظار کرنے والے شہریوں کو جلد سہولت ملنے جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ ہدایت سکھر میں پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر کی۔ وفاقی وزيرداخلہ محسن نقوی نے سكھر ميں  پاسپورٹ آفس اور نادرا سينٹر كا بغير اطلاع اچانک دورہ كيا اور پاسپورٹ آفس کی 12 برس سے زير تعمير عمارت كو مكمل نہ كرنے پر برہمي كا اظہار كيا۔ اس موقع پر گفتگو كرتے ہوئے انہوں  نے كہا كہ سكھر شہر كے اندر اور روہڑی ميں  3 ماہ كے اندر 2 نئے نادرا دفاتر بنائے جائيں  گے، پاكستان بھر ميں  نادرا سينٹرز پر 30 منٹ سے زيادہ شہريوں  كو انتظار نہيں كرنا پڑے گا۔ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس سكھر كي كرائے کی خستہ حال عمارت، صفائی كے ناقص انتظام كے حوالے سے سيكريٹری داخلہ كو ٹاسک ديتے ہوئے كہا كہ پاسپورٹ آفس اس ابتر عمارت ميں  كسي طرح قابل قبول نہيں۔ بعد ازاں  وزيرداخلہ پاسپورٹ آفس سے سبزی منڈی كے قريب نادرا سينٹر پہنچے تو شہر سے دور قائم نادرا سينٹر ميں رش تھا، جہاں خواتين، بزرگ اور معذور شہری گھنٹوں سے اپني باری كے انتظار ميں  كھڑے تھے، چئيرمين ضلع كونسل و لارڈ ميئر سكھر سيد كميل حيدر شاہ نے نادرا دفاتر كے ليے سكھر شہر اور روہڑی ميں  اراضی دينے كا اعلان كيا جس پر محسن نقوی نے چئيرمين ضلع كونسل سكھر كا شكريہ ادا كيا اور كہا كہ سكھر شہر كے اندر اور روہڑی ميں  2 سے 3 ماہ كے اندر دفتر مكمل كرائے جائيں  گے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow