Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آرمی چیف اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو “امن اور دوستی کی سرحد” کے طور پر بیان کیا۔ آرمی چیف نے دونوں پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow