Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفد کے ہمراہ منگل کو چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور اسٹریٹجک نوعیت کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وفد کے دورے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیے اس عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے وفد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ریاستوں کے لیے بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سےسعودی عرب کو سرمایہ کاری پر راغب کرنے کی کوششوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پیر کو پاکستان پہنچا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے وفد میں اہم وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے اوائل میں ریاض کے دورے کے بعد ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نے سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی پیش کش کی تھی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے سینئر کابینہ کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کا دورہ کریں تاکہ سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کیا جا سکے۔ پاکستان اس دورے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow