Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی

لاہور: بشکیک سے طلبا کو لانے والی پرواز لاہور پہنچ گئی، پرواز  کے ذریعے 140 طلبا وطن واپس پہنچے ہیں، خصوصی پروازیں کل بھی چلائی جائیں گی۔ کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ پر طلبا کو ریسیو کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبا سے ملاقات  اور ان  کی خیریت دریافت کی اور ان سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا قوم کے بچے ہیں، وزیراعظم نے اس واقعے کے فوری بعد پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اللہ تعالٰی کا شکر ہےکہ یہ بچے بحفاظت وطن واپس آنے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبا کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا، ہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستانی طلبا کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انشاءاللہ کل مزید پروازوں کے ذریعے طلبا کو وطن واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی کل کرغزستان جائیں گے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow