Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پی آئی اے کے صرف 18 جہاز اور 10 ہزار ملازمین ہیں خسارہ تو ہوگا، وزیر نجکاری

اسلام آباد: وزیر نجکاری علیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اگر اٹھارہ جہازوں کے ساتھ دس ہزار ملازم ہیں جو کہ بہت زیادہ ہیں، پی آئی اے کا 830 ارب روپے کا خسارہ ہے جو کئی دہائیوں سے چلا آیا ہے اس میں سب نے اپنا حصہ ڈالا۔ سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے میں نچلے طبقے کا کوئی قصور نہیں ہے یہ سچ ہے یہ دیکھنا ہے کہ اگر مینجمنٹ ٹھیک کام نہیں کررہی تھی تو انہیں تبدیل کرنا کس کی ذمہ داری تھی؟ پی آئی اے کا 830 ارب روپے کا خسارہ ہے جو کئی دہائیوں سے آیا ہے اس میں سب نے اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے حکومتیں جب کاروبار کرتی ہیں تو یہی حال ہوتا ہے، جب آپ کے پاس جہاز ہی نہ ہوں تو پھر کیا کریں گے؟ اس وقت صرف اٹھارہ جہاز چل رہے ہیں اگر اٹھارہ جہازوں کے ساتھ دس ہزار ملازم ہوں تو یہ زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نیلامی لائیو دکھائی جائے گی اور پوری قوم دیکھے گی، آٹھ کمپنیوں کے نام دئیے گئے ہیں اگر کسی کو کوئی بات پوچھنی ہے تو میں حاضر ہوں اس نیلامی کو زیادہ سے زیادہ شفاف رکھا جائے گا۔ سینیٹر شیری رحمان نے پوچھا کہ ملازمین کا کیا بنے گا؟ اس پر علیم خان نے کہا کہ کاش آپ سوالات اپنے حکومت کے ادوار میں پوچھ لیتیں، پی آئی اے کے ملازمین کو وہ کمپنی تین سال تک رکھے گی۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow