Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

دوران حج انتقال کرنے والے حجاج میں 83 فی صد غیر قانونی تھے، سعودی وزیر صحت

ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلجل کے مطابق حج 2024 کے دوران گرمی سے انتقال کرنے والے حجاج کرام میں 83 فی صد غیر قانونی طور پر حج کے لیے آئے تھے۔ حرمین کے اندر ایک سرکاری ہینڈل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق انتقال کرنے والے زائرین میں متعدد عمر رسیدہ افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔ سعودی وزیر کے مطابق انتقال کرنے والے حجاج کرام وہ تھے جن کے پاس مناسک حج کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ نہیں تھا۔ سعودی عرب کے اسپتال میں اب بھی بغیر اجازت مملکت پہنچنے والے 95 حاجی زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر 1301 عازمین حج گرمی کے باعث انتقال کر گئے ہیں، جن میں سے 672 حاجیوں کا تعلق مصر سے ہے، جبکہ 25 حاجی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ گزشتہ روز مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ نے حاجیوں کو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر 16 نجی ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے تھے۔ انتقال کرنے والے 236 حاجیوں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، بھارت کے 98 عازمین حج بھی دوران حج انتقال کر گئے تھے۔ شدید گرمی سے انتقال کرنے والوں میں ایران، اردن، سینیگال، تیونس، مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور تیونس کے حجاج بھی شامل ہیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow