Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کراچی: کراچی میں آزادی صحافت کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کی جانب سے آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے احتجاجے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین نے گلوں میں فلسطینی کی ثقافتی علامت والے رومال (کفیہ) ڈالے اور اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمددری کیا۔ اس کے علاوہ مقررین نے صحافی جان محمد اور آج شہید ہونے والے خضدار پریس کلب کے صدر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کڑٰ سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، بے جا مقدمات اور انہیں کام سے روکنے کی تشدید مذمت کی جبکہ میڈیا اداروں میں جبری برطرفیوں، واجبات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی تنظیم کے عہدیدار اور سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ ّآج عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش ہورہی ہے، ترقی یافتہ ممالک سے پوچھتے ہیں تم غزہ میں جاری بربریت پر چپ کیوں ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اسپتالوں، بوڑھوں خواتین بچوں پر پربم باری کررہا ہے، اسرائیل کے خلاف کوئی بولتا ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ امریکی، فرانس آسٹریلیا کینیڈا کے عوام سے کوئی شکوہ نہیں ہے کیونکہ مغربی اقوام فلسطین کےحق میں آواز اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینے والوں کیخلاف مغربی دنیا میں کاروائی ہورہی ہے۔ شکوہ مسلم حکمرانوں سے ہے شہباز شریف اور وزرا روز محشر کیا جواب دیں گے۔ اقوام متحدہ فلسطین کےمعاملے پرخاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قائم پریس کلبز کے باہر صحافتی تنظیموں نے بھی مظاہرے کیے اور پاکستان میں آزادای صحافت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow