Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، معیشت کی آدھی سے زائد خرابی بجلی کے شعبے کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائد ہیں، ڈسکوز میں بیٹھے افسران ملازمین بھی شعبے کی خرابی کا باعث ہیں، ڈسکوز کے 20 فیصد ملازمین بجلی چوری نا اہلی میں ملوث ہیں، ملک ان چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برادشت نہیں کر سکتا۔ اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے،  23 اپریل سے پہلے پہلے ہر لائن مین ایس ڈی او کیلئے احکامات ہیں کہ ایس ڈی او اور لائن میں چل کر ہر فیڈرز پر کنڈے چیک کریں گے، بورڈز کو مکمل اختیارات دے رہے ہیں ان کے فیصلوں کے وہ ذمہ دار ہوں گے اگر بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ دو تین ہفتوں مکمل جائزہ لیا ہے، پاور سیکٹر سے متعلق ریفارمز کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریفارمز سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی، سولر یونٹ کی قیمت کو ریشنلائزیشن ضروری ہو گئی ہے، دیکھنا ہو گا کیوں غریب آدمی پر کیسپٹی کا بوجھ پڑے؟ اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہو جائے گا، ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے کہیں نہیں لکھا ہوا سیکرٹری وزیر ان کو چلائے، نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہوگی اور ہر حال میں ہوگی، آج سے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جواب دہ ہوں گے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow