Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی کے سینٹرل فنانس بورڈ کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام 22 جون کو لکھے گئے خط میں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا۔ پارٹی کے عہدے سے استعفے کے بعد بیان میں کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی  کامشکور ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی، میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام اراکین، پارلیمنٹرینز اور تنظیم کے آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا لہٰذا کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے۔ انہوں نے پارٹی کے بطور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پی ٹی آئی کے چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمر ایوب نے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے لکھا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنا بڑے عزت کی بات ہے، مجھ پر اعتماد کرنے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع دینے پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ انہوں نے تعاون پر سینیٹر شبلی فراز، کور کمیٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے عملے اور تنظیمی اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے لیے ایک کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow