Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

عامر تانبا حملے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے. انہوں نے کہا کہ چو نکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس حوالے سے اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 83 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ ہوئی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو اوور بلنگ کی جا رہی تھی۔ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ بھی اوور بلنگ جیسی زیادتی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے خلاف جاری مہم کو روکا نہیں جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، کچھ بھی ہو جائے ہم کسی کا دباؤ نہیں لیں گے۔ بلوچستان اور پختونخوا میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں پر اسے روکنے کے لیے کام کریں گے۔ بلوچستان واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے کے حوالے سے قوانین کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم پاکستان میں افغانستان سے مسلسل کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow