Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادی

لندن: برطانیہ میں گالف کھیلنے والے ایک پیشہ ور کھلاڑی اور کروڑ پتی فرانسس میک گرک نے اپنے مہنگے ترین گھر گھر کو صرف اس لیے آگ لگا دی کہ اس کی طلاق لینے والی بیوی (قانون کے تحت) یہ گھر حاصل نہ کرسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسس میک گرک اپنے اسی اقدام کے باعث ایک مقدمے کا سامنا کر رہے تھے جس میں انہیں محض 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ 50 سالہ فرانسس پر اپنے 1.4 ملین ڈالر کے گھر کو آگ لگانے کا الزام تھا۔ فرانسس جو کہ تین بچوں کے باپ ہیں، اپنے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے خود کو اندر سے بند کر لیا اور پھر اپنی بیوی کو میسج کیا کہ وہ اس جگہ کو آگ لگانے والا ہے۔ اس نے آگ لگائی ہی تھی کہ پڑوسیوں نے ایمرجنسی کال کرکے آگ بجھانے والے عملے کو مطلع کردیا جس کے نتیجے میں گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ فائر فائٹرز میں سے ایک اہلکار نے بتایا کہ جب وہ جلتے ہوئے گھر تک پہنچے تو انہوں نے فرانسس میک گورک کو گھر سے باہر غصے سے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے پایا۔ فرانسس نے اپنے زخموں کے علاج سے بھی انکار کر دیا۔ اہلکار نے بتایا کہ فرانسس نے اس سے کہا کہ اس نے گھر کو آگ لگا دی کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ جو اس نے کمایا اور مھنت کی، وہ سب اس کی بیوی کے پاس چلا جائے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow