Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ

ٹوکیو: محققین نے کمرشلی دستیاب آپٹیکل فائبر کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا ٹرانسمیشن کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (این آئی سی ٹی) کی ایک ٹیم نے 402 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ سے ڈیٹا منتقل کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ ریٹ برطانیہ میں براڈ بینڈ کی اوسط رفتار سے تقریبا 50 لاکھ گنا زیادہ ہے۔ این آئی سی ٹی میں قائم فوٹونک نیٹ ورک لیبارٹری کی رہنمائی میں کام کرنے ولے محققین نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایسا نظام تیار کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے جو معیاری آپٹیکل فائبر کے تمام ٹرانسمیشن بینڈز کا احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ این آئی سی ٹی کا کہنا ہے کہ پہلے سے غیر استعمال شدہ طول موج والے خطوں کو کھولنے کا نیا طریقہ مستقبل کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کے اندر اپنایا جاسکتا ہے۔ این آئی سی ٹی نے اپنے کام کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تیار کردہ ٹیکنالوجی آپٹیکل کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی مواصلاتی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ مستقبل کی ڈیٹا سروسز تیزی سے طلب میں اضافہ کرتی ہیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow