Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

بیجنگ: چین اور پاکستان کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ، جغرافیائی سرحدوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں ہماری دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں جوکہ باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین کی ون چائنا پالیسی پر پاکستان کا موقف قابل تحسین ہے۔

PAK CHINA FOREIGN MINISTER ISHAQ DAR AND WANG XI 2

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی ہم منصب سے سی پیک سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی، چین کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کے مسلسل حمایت کرنے پر اس کے شکر گزار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں چین اور ہمارے درمیان کئی امور پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی و جٖغرافیاتی سلامتی کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow