Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔ پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔ وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن  واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہے پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے۔ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔
+996 5555 5447 6
+996 5075 6766 7

پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں جس پر طلباء اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے جارہے ہیں۔ حسن ضیغم کرغز حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا وزیرِاعظم نے کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق اور وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک جانے کی ہدایت کردی۔ دونوں وزرا حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔ وزرا پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے ان کے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ دونوں وزراء کل علی الصباح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow