Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اروی گوشت

اروی میں منفرد اور لاجواب لذت کے ساتھ ساتھ بے پناہ غذائیت بھی ہوتی ہے اور جب اسے صاف ستھرے بہترین گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے تو نہ صرف اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ اس کی غذایئت بھی کئی گُنا بڑھ جاتی ہے۔ صحت مند اور توانا کھانوں میں شامل اروی گوشت برِصغیر کے گھرانوں کا مقبول ترین پکوان ہے جس کا بے مثال ذائقہ اسے دیگر کھانوں سے منفرد کر کے ہر خاص و عام میں مقبول بناتا ہے۔

اجزاء

خوردنی تیل تین سے چار کھانے کے چمچ

پیاز، کٹی ہوئی دو عدد

ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد

مٹن، بغیر ہڈی کے آدھا کلو گرام

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

دہی آدھا کپ

لونگ ایک چائے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

دیگی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ

دار چینی ایک چائے کا چمچ

کالی مرچیں ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پانی حسبِ ضرورت

اروی، چھلی اور صاف کی ہوئی آدھا کلو گرام

ہری مرچیں تین سے چار عدد

دھنیا، کٹا ہوا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

ایک بڑے برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔

اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں گوشت ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔

اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں لونگ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، دیگی لال مرچ، زیرہ، دھنیا پائوڈر اور کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں پانی ڈالیں، تھوڑا بھوننے کے بعد ڈھکنا دے کر چھوڑ دیں اور 10 منٹ تک پکنے دیں۔

اب اس میں اروی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکنا دے کر مزید 10 منٹ تک پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔

اب اسے کٹے ہوئے تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔

گرم گرم مزے دار اروی گوشت تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow