Latest Posts
سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا فوری ایکشنصوبہ، خودمختاری یا الحاقمحمد ارشد شاہد ولد نزر محمدملائیشیاء میں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا کوالا لمپور میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواملائیشیا سے پی ٹی آئی کے سماجی کارکن نے سپریم کورٹ کا فیملہ تاریخی کہا ہے آفتاب احمد محراب پوریمحمد معروف ولد محمد یوسفرسول اللہ ﷺ کا فرمانبلوچستان حکومت کا 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہناسا کی جانب سے لی گئی خلا میں چاند نکلنے کی خوبصورت تصویرکڑہی پکوڑہکرکٹ کی بہتری کے لیے منصفانہ فیصلوں کی ضرورتمنی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار، 7 ملزمان کی جائیدادیںڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، سابق صدر زخمی، مبینہ حملہ آور ہلاکٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہخیبرپختونخوا حکومت کا نیب کیخلاف کارروائی کا فیصلہای پیپرزرَسُولُ اللہ ﷺیوٹیوب کا تخلیق کاروں کو کاپی رائٹ اسٹرائیک سے بچانے کا اقداماذان جو 22 مؤذنوں نے جان دیکر مکمل کی؛ مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء پر ہڑتالنائجیریا میں اسکول کی عمارت گر گئی، 16 طلبا سمیت 22 افراد ہلاک

تاجروں نے اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی

کراچی: تاجروں کی جانب سے ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کی اجازت لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے ۔ ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اضافی پیداوار سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔ اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ مزمل چیپل کا کہنا تھا کہ اضافی گندم کی برآمد سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔ 32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔ 31.4 ملین ٹن پیدوار اور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اضافی ذخائر کو برآمد نہ کیا گیا تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس وقت گندم کے بڑے سپلائیرز کی فصل آنے میں وقت ہے۔ اس لیے گندم کی برآمد کا اہم وقت ہے۔ اضافی گندم کی برآمد سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلینس بھی بہتر ہو گا۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow