Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اورنج چکن

اورنج چکن ایک شاندار ڈش ہے جس کا کھٹا میٹھا مزہ آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ عام فرائڈ چکن سے ذرا منفرد ڈش ہے، جسکا کھٹاس بھرا ذائقہ مختلف ساسز اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کو آپ ایپیٹائزر کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں یا پھر مین کورس کے طور پر سرو کرنے کے لیے چاول اور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔

اجزاء

میرینیشن

چکنآدھا کلو

سویا ساس3 کھانے کے چمچ

اورنج جوس2 کھانے کے چمچ

مکئی کا آٹا2 کھانے کے چمچ

نمکحسب ذائقہ

کالی مرچحسب ذائقہ

گریوی

تیل3 کھانے کے چمچ

اورنج جوس¾ کپ

سویا ساس2 کھانے کے چمچ

سرکہ2 کھانے کے چمچ

تیریاکی ساس2 کھانے کے چمچ

چینی2 چائے کے چمچ

مکئی کا آٹا2 کھانے کے چمچ

ترکیب

ایک پیالے میں چکن لیں ، اس میں سویا ساس ،اورنج جوس، کارن فلور، نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں۔

اب تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

اب گریوی کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں، اب اس میں مسالہ لگی مرغی کے ٹکڑے شامل کریں اور گوشت گل جانے تک بھونیں۔

اب اس میں اورنج جوس ، سویا ساس ، سرکہ ، تیریاکی ساس، چینی اور کارن فلور شامل کریں۔

اب تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پکائیں،جب تک کہ گریوی گاڑھی نہ ہوجائے۔

شانداراورنج چکن تیار ہے،اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow