Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں تجربات کرنے کی ٹھان لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 22 مئی کو انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی، پلئینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپنر صائم ایوب اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ کھیلنے والے حسن علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صائم ایوب کے ڈراپ ہونے سے بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو ایک مرتبہ پھر اوپننگ کرتے دیکھے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان کو مڈل آرڈر میں ہی کھلایا جائے گا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری جبکہ عثمان خان آئرلینڈ کیخلاف پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے، انہیں دورہ انگلینڈ میں موقع دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹیم مینجمنٹ شاداب خان یا ابرار احمد کی جگہ بنانے کیلئے ایک فاسٹ بولر کو بھی ڈراپ کرسکتی ہے۔ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان پاکستان 22 مئی کو کرے گا اور یہ میگا ایونٹ سے قبل آخری موقع ہوگا کہ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی پلئینگ الیون ٹیم جانچ سکے۔ اسکواڈ کے اعلان سے قبل حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگلیںڈ اور پاکستان کی ٹیمیں سیریز کے فوری بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گی۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow