Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

آر یا پار، آسٹریلیا کا بھارت سے میچ ’فائنل‘ بن گیا

کراچی: مینز ٹی 20 ورلڈ  کپ میں افغانستان کی آسٹریلیا کیخلاف غیرمتوقع کامیابی نے گروپ 2 میں صورتحال بڑی دلچسپ کردی ہے، پیر کو آسٹریلیا کی بڑی آزمائش بھارتی ٹیم سے ہوگی، دن کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سردست دو ابتدائی میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرچکا ہے تاہم افغانستان نے کینگروز کو مات دے کر مشکل میں ڈال دیا ہے، اس نے گروپ ون سے اپنی بھی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا ہے، دونوں ٹیمیں سردست 2،2 پوائنٹس جوڑچکی ہیں۔ افغان ٹیم نے اس فارمیٹ میں آسٹریلیا کیخلاف پہلی فتح سمیٹی ہے، اگر آسٹریلیا اور افغانستان دونوں اپنے اختتامی میچز جیت لیتے ہیں تو پھر بھارت سمیت تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں ہوسکتے ہیں۔ افغان ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف 36 رنز کے مارجن سے فتح درکار ہوگی، اگر آسٹریلیا ہدف کے تعاقب میں آخری گیند پر منزل تک پہنچا تو پھر افغانستان کو بنگلہ دیش کیخلاف ہدف 15.4  اوورز یا اس سے قبل حاصل کرنا ہوگا۔ بھارت سردست 2.245 رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا کیخلاف بھارت سے میچ ناک آؤٹ بن چکا ہے، انھیں 41 رنز کے مارجن سے فتح درکار ہوگی جبکہ ایسی صورت میں افغان ٹیم کو ٹائیگرز کیخلاف 83 رنز کے بڑے مارجن سے فتح درکار ہوگی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی فتوحات پر روہت شرما الیون سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ دوسری ٹیم کا تعین رن ریٹ سے ہوگا، آسٹریلیا کی کامیابی اور افغان ٹیم کی ناکامی بھارت اور کینگروز کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلوا پائے گی۔ اسی طرح بھارت اور افغانستان بھی کامیابی ملنے پر پیشقدمی جاری رکھیں گے۔ آج دن کا پہلا مقابلہ میزبان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow