Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شانِ سیّدنا عثمان ذوالنورین رضی اﷲ عنہ احادیث کی روشنی میں

نبی کریم ﷺ نے فر مایا: ’’میں اس شخص (عثمان بن عفانؓ) سے حیا کیوں نہ کروں، اﷲ کی قسم ! جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔‘‘ (مسلم) اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سب سے زیادہ حیا دار عثمانؓ ہیں۔‘‘ (ترمذی)

سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ ؓسے روایت ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ غزوۂ تبوک کی تیاری کر رہے تو سیدنا عثمان ؓایک ہزار دینار لائے، اور آپؐ کی جھولی میں ڈال دیے تو میں نے دیکھا رسول اﷲ ﷺ انہیں جھولی میں اُلٹ پلٹ رہے تھے اور فرما رہے تھے: ’’آج کے بعد عثمانؓ جو بھی عمل کریں انہیں نقصان نہ ہوگا۔‘‘ (ترمذی)

سیدنا ابو موسی اشعری ؓسے روایت ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی تو آپؐ نے فرمایا: ’’اس کے لیے دروازہ کھول دو، اور جنّت کی خوش خبری دے دو۔ اور یہ بھی بتا دو کہ انہیں ایک مصیبت اور آزمائش پہنچے گی۔‘‘

میں نے دیکھا کہ وہ عثمان ؓتھے، میں نے انہیں بتا دیا۔ پھر عثمانؓ نے اﷲ کی حمد بیان کی، اور کہا: اﷲ مدد کرے گا۔‘‘ (بخاری)

سیدنا عثمان ؓاپنی بیوی اور نبی اکرم ﷺ کی بیٹی سیّدہ رقیہؓ کی شدید بیماری کی وجہ اور آپ ﷺ کے حکم سے غزوۂ بدر میں شامل نہ ہوسکے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تیرے لیے بدر میں حاضر ہونے والے آدمی کے برابر اجر اور مال غنیمت ہے۔‘‘ (بخاری)

سیدنا ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’میرے بعد تم فتنے اور اختلاف میں مبتلا ہوجاؤ گے۔‘‘ کسی نے پوچھا: یا رسول اﷲ ﷺ! پھر ہم کیا کریں؟ آپؐ نے عثمانؓ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: ’’ تم اس میں عثمانؓ اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑلینا۔‘‘ (مسند احمد)

سیدنا مرہ بن کعب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے اپنے بعد کے فتنوں کا ذکر کیا۔ اتنے میں ایک شخص کپڑا اوڑھے ہوئے وہاں سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ شخص اس دن ہدایت پر ہوگا۔ ‘‘ میں نے اٹھ کر دیکھا تو وہ عثمان بن عفانؓ تھے۔ (ترمذی)

بیعتِ رضوان کے موقع پر جب کفار نے سیدنا عثمانؓ کو روک لیا تھا، تو سیدنا و محبوبنا نبی کریم ﷺ نے بیعتِ رضوان لی۔ آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ کے بارے میں فرمایا: ’’یہ عثمان کا ہاتھ ہے۔‘‘ اور پھر اسے اپنے بائیں ہاتھ پر ما کر فرمایا: ’’ یہ بیعت عثمان کی طرف سے ہے۔‘‘ (بخاری)

رسول اﷲ ﷺ نے عثمانؓ سے فرمایا تھا: ’’اے عثمان! عن قریب اﷲ عز و جل تجھے ایک قمیض (خلافت کی) پہنائے گا۔ پس اگر اسے اُتارنے کے لیے تیرے پاس منافقین آجائیں تو میری ملاقات ( اپنی وفات و شہادت) تک اسے نہ اُتارنا۔‘‘ ( مسند احمد )

جب سیدنا عثمان ؓنے اپنی اہلیہ سیّدہ رقیہ ؓبنت رسول اﷲ ﷺ کے ساتھ ہجرت حبشہ کی، تو ایک موقع نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اﷲ ان دونوں کی حفاظت فرمائے، عثمان لوط اور ابراہیم علیہما السلام کے بعد پہلے شخص ہیں جنھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہجرت کی ہے۔ ‘‘ (مستدرک حاکم)

سیدہ رقیہؓ کی وفات کے بعد رسول اﷲ ﷺ نے اپنی دوسری صاحبزادی سیدہ ام کلثوم ؓ کی شادی عثمان ؓسے کردی۔ سیدہ ام کلثومؓ کی وفات پر آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر میری تیسری بیٹی ہوتی تو میں اسے بھی عثمان سے بیاہ دیتا۔‘‘ ( مجمع الزوائد )

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نبی کے کچھ رفیق ہوتے ہیں، میرے رفیق جنّت میں عثمان ہیں۔‘‘

( ترمذی )

حضرت ابوسعید خدری ؓسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آنحضرت ﷺ اول شب سے طلوع فجر تک آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے یہ دعا فرماتے رہے: ’’اے اﷲ! میں عثمان سے خوش ہوں تُو بھی اس سے خوش رہ۔‘‘ ( البدایہ و النہایہ)

ایک طویل روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی بیٹی سیدہ ام کلثومؓ سے فرمایا: ’’بیٹی! تیرا شوہر عثمان تو وہ ہے جس سے اﷲ اور اﷲ کا رسولؐ محبت کرتے ہیں، اور وہ بھی اﷲ اور اﷲ کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے۔‘‘ (البدایہ و النہایہ)

عبدالرحمن بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’ابوبکر ؓجنّت میں ہے اور عمرؓ جنّت میں ہے اور عثمانؓ جنّت میں ہے اور علی ؓجنّت میں ہے اور زبیرؓ جنّت میں ہے اور عبدالرحمن بن عوفؓ جنّت میں ہے اور سعد بن ابی وقاص ؓجنّت میں ہے اور طلحہؓ جنّت میں ہے اور سعید بن زیدؓ جنّت میں ہے اور ابوعبیدہ بن الجراح ؓ جنّت میں ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow