Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ماحول دوست ایندھن بھی آلودگی کا سبب قرار

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحول کو بچانے کے لیے ’سبز‘ ایندھن بنانے والی ریفائنریز ماحول کو آلودہ بنانے کا ایک بڑا سبب بن گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی 275 بائیو فیول اور ایتھانول ساز کمپنیوں نے 2022 میں 1 کروڑ 20 لاکھ ٹن زہریلا مواد ماحول میں خارج کیا جبکہ اس ہی عرصے میں روایتی تیل کی ریفائنریوں سے 1 کروڑ 50 لاکھ ٹن مواد کا اخراج ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ پلانٹ چار مزید اقسام کے زہریلے کیمیکل خارج کرتے ہیں جس سے قلیل مدت کے لیے قے، ہیضے اور سانس کے گھٹنے کی شکایت ہو سکتی ہے اور طویل مدت میں یہ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ سبز ایندھن کی یہ کمپنیاں خام تیل کے بجائے مکئی یا سبزیوں کے تیل کو استعمال کرتے ہوئے ایندھن بناتی ہیں۔ زیادہ تر ریفائنریاں امریکا کے وسط مغرب میں موجود ہیں جن میں سے ایک اِلینوائے میں ہے جو ہیگزین خارج کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ یہ کیمیکل اعصاب کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انوائرنمنٹل انٹیگریٹی پروجیکٹ (ای آئی پی) کی جانب سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں امریکا کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی ای پی اے کے 2022 کے جاری کردہ ڈیٹا کا جائزہ لیا جس میں 191 ایتھنول پلانٹس، 71 بائیو ڈیزل پلانٹس اور 13 قابلِ تجدید ڈیزل پلانٹس کے حوالے سے معلومات شامل تھی۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow