Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے پیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، تاریخ میں پھل اور سبزیوں میں کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں پیاز سب سے آگے نکل گئی۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کے مطابق جولائی سے اپریل 2024ء تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی، اس سے قبل ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو کہ 210 ملین ڈالر رہی ہیں، رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ وحید احمد نے بتایا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں، پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں میں رسائی حاصل ہوئی ہے، دنیا کے سرفہرست اسٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کے لیے موجود ہے۔وحید احمد نے کہا کہ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ڈیولیپ کر سکتے ہیں۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow