Latest Posts
انڈا پراٹھافرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافتانٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈطلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادیحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیںکینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردیکراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمدشادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحقحدیثکراچی شمارہواٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائشاڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمیکراچی میں سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کےلیے مکمل پابندیسندھ ہائیکورٹ: صوبائی حکومت کی 2023 کے اشتہار پر ہونے والی 54 ہزار سے زائد بھرتیاں کالعدممٹن گوشتکراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحقانٹرنیشنل باکسرعثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ فائٹ جیت لیانبیائے کرامؑ کی دُعاؤں سے راہ نمائیکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہعمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پر بلال قریشی برہم

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال قریشی نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ بلال قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ اسلامی ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے نیم برہنہ سوئمنگ سوٹ پہن کر کیٹ واک کی۔ اداکار نے اس فیشن شو پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری پیدائش سعودی عرب میں ہوئی اور میں وہاں ہی بڑا ہوا، میں نے ہمیشہ وہاں دینِ اسلام کے اصول اور قوانین پر سخت پیروی ہوتے دیکھی۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان، سعودی عرب میں اب جو کچھ بھی ہورہا ہے اور جس طرح وہاں مغربی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، وہ سب دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے۔ بلال قریشی کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکار کی بات سے اتفاق کیا اور سعودی عرب میں فیشن شو کے انعقاد پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا۔

b1

واضح رہے کہ 17 مئی جمعے کے روز سعودی عرب میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزال کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی، جن میں سے زیادہ تر ایک ہی کپڑے پر مشتمل اور لال، خاکستری اور نیلے رنگوں پر مشتمل تھے، زیادہ تر ماڈلز کے کندھے اور کندھوں کا نچلا حصہ برہنہ تھا۔ یہ فیشن شو سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع ریڈ سی ریزورٹ میں ریڈ سی فیشن ویک کے افتتاح کے دوسرے روز منعقد ہوا، یہ ریزورٹ ریڈ سی گلوبل کا حصہ ہے، جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت گیگا پراجیکٹس میں سے ایک کا حصہ ہے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow