بریکنگ نیوز
علاقائی

مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی

Admin User 12 مئی 2026 0
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی - الجزیرہ نیوز
مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہیں اور اب مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے واقعے کی وضاحت کردی ہے اور اپنا مؤقف تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ انہوں نے بچے سے مصافحہ نہیں کیا اور اس پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، تنقید کرنا ہر انسان کا حق ہے، تنقید کرنی چاہیے اور ہونی بھی چاہیے، جس پر تنقید ہو رہی ہے اس کو سننا بھی چاہیے کہ میرے اوپر کیا تنقید ہورہی ہے جبکہ جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر اورصورت حال کیا ہے، وہ بھی سننا ہمارے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو بچے سے مصافحہ کرلینا چاہیے تھا کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا لیکن کیوں نہیں کیا، اس میں ایک پوائنٹ سمجھنا بڑا ضروری ہے، مولانا صاحب یا ان جیسی کوئی عوامی شخصیت ہوتی ہے، ان کے مصافحے گننا چاہوں تو یہ کروڑوں میں ہوں گے، دن رات ہر جگہ جہاں مولانا جیسے لوگ تشریف لے جاتے ہیں ان کے ساتھ یہی رویہ ہوتا ہے، ملنے والوں کی ایک بہتات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو کوئی کام تواتر سے کرنا پڑتا ہے تو کبھی نہ کبھی اس میں اکتاہٹ آجاتی ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا بزرگ یا کتنی بڑی شخصیت ہو انسان ہونے کے ناطے اس کو تھکاوٹ اور اکتاہٹ کا احساس ہو جاتا ہے یہ غیر فطری نہیں ہے۔یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا پر تنقید کرنے والے بہن بھائیوں سے گزارش کروں گا کہ ممکن ہو تو آپ مولانا کے ساتھ صبح سے شام تک ایک دن گزاریں تو آپ کو میری بات کا پھر اندازہ ہوگا، ایک انسانی طاقت جو ایک عام انسان ہے ان کا لوگوں سے اتنا زیادہ ملنا اور پھر آج کل صرف ملاقات یا مصافحہ نہیں بلکہ تصویر اور سیلفی لینا اور یہ سب وہ نبھاتے ہیں۔مولان طارق جمیل کے لوگوں سے ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ جو لوگ مجھے محبت کرتے ہیں اس کی مجھ سے ناقدری نہ ہو لیکن انسان ہیں، انسان ہر طرح کی صورت حال سے گزرتا ہے۔
Admin User مزید خبریں →