بھکر ۔ جاوید علی ہاشمی بیوروچیف پنجاب الجزیرہ نیوز انٹرنیشنل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت قابل تعریف و قابل۔ستائش ہے
پاکستان عالمی سطح پر امن کا داعی اور خطے میں استحکام کا ضامن بن کر ابھرا ہے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ضلعی سیکرٹری انفارمیشن بھکر جاوید علی ہاشمی سے گفتگو۔
انہوں نے مزید کہا کہ
پاکستان نے علاقائی ممالک اور مسلم دنیا کے درمیان مکالمے کے فروغ میں پل کا کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ،
پاکستان کی سفارتی کوششوں سے علاقائی و عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی آئی،
ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے اعتماد اور ثابت قدمی کو سراہتے ہیں، ندیم افضل چن نے مزید کہا۔کہ اعتماد کسی بھی مکالمے کی بنیاد ہے، ایران کے پاکستان پر اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،
پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،
پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، ایران اور امریکہ کی جانب سے مذاکرات میں شرکت خوش آئند پیش رفت ہے،ندیم افضل چن نے مزید کہا۔کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کی جانب سے پاکستان کے امن اقدامات کی حمایت قابل تحسین ہے، چین کا امن عمل میں کلیدی کردار قابل ستائش ہے،
پاکستانی قیادت کی انتھک کاوشیں خطے میں امن کے قیام میں نمایاں ہیں،
اسلام آباد مذاکرات مشترکہ عزمِ امن کی عکاسی کرتے ہیں
پاکستان جامع مکالمے اور پُرامن حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا،