بریکنگ نیوز
پاکستان

امریکا سے مذاکرات: ایران کا جواب پاکستان کو موصول، شہباز شریف کی تصدیق

Aljazeera News 11 مئی 2026 8 بریکنگ نیوز
امریکا سے مذاکرات: ایران کا جواب پاکستان کو موصول، شہباز شریف کی تصدیق - الجزیرہ نیوز
اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے جواب ملنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابھی ابھی مجھے آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کی تازہ تجاویز کا جواب پاکستان کو پیش کردیا ہے اور مجوزہ منصوبے کے مطابق مذاکرات کے موجودہ مرحلے میں صرف خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مکمل توجہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی تجاویز کے حوالے سے تہران کا نکتہ نظر اور مؤقف داخلی طور پر اس کا جائزہ لینے اور حتمی نتائج مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ تقریباً 40 روز بعد روک دی تھی اور اس حوالے سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہوئے تھے جو دونوں ممالک کے درمیان 4 دہائیوں بعد پہلی دفعہ براہ راست مذاکرات تھے۔اسلام آباد میں مذاکرات کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا تاہم دونوں فریقین نے تجاویز کا تبادلہ جاری رکھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کر رہے ہیں۔
ٹیگز: حکومت
Aljazeera News مزید خبریں →