بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

ایران امریکا معاہدے کے اہم نکات منظرعام پر آگئے؛ کون سبقت لے گیا کسے مایوسی ہوئی؟

Aljazeera News 27 مئی 2026 2
ایران امریکا معاہدے کے اہم نکات منظرعام پر آگئے؛ کون سبقت لے گیا کسے مایوسی ہوئی؟ - الجزیرہ نیوز
پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور امن معاہدے سے متعلق مفاہمتی یاداشت کا پہلا حصہ منظرعام پر آگیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ایک ابتدائی اور غیر رسمی مسودے تک رسائی حاصل ہوئی ہے جس میں جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے متعدد تجاویز شامل ہیں۔اس مجوزہ فریم ورک کے تحت ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو ایک ماہ کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرے گا جبکہ امریکا ایران کے اطراف تعینات اپنی فوجی موجودگی کم یا ختم کرے گا اور بحری ناکہ بندی اٹھا لے گا۔تاہم اس مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمد و رفت کی اجازت اس معاہدے کا حصہ نہیں ہوگی۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کا انتظام ایران عمان کے تعاون سے کرے گا۔
Aljazeera News مزید خبریں →