بریکنگ نیوز
آرمی

شمالی وزیرستان میں سینٹائزیشن آپریشن، 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک

Aljazeera News 20 مئی 2026 19
شمالی وزیرستان میں سینٹائزیشن آپریشن، 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک - الجزیرہ نیوز
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزنے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا اور 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 22 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ سینٹائزیشن آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیگز: آرمی
Aljazeera News مزید خبریں →