بریکنگ نیوز
پاکستان

پاکستان کا فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق کا مظاہرہ

Aljazeera News 28 اپریل 2026 10 بریکنگ نیوز
پاکستان کا فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق کا مظاہرہ - الجزیرہ نیوز
پاکستان نے آج فتح-II میزائل سسٹم کی کامیاب مشق کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ میزائل مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے۔بیان کے مطابق اس تربیتی مشق کا مقصد فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، تاکہ درستگی میں مزید بہتری اور بقا کی صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مشق کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران نے کیا جب کہ اس موقع پر اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ فورم نے فتح سیریز میزائل کے تحت تیار کردہ میزائل کی کامیاب مشق کو سراہا۔
Aljazeera News مزید خبریں →