بریکنگ نیوز
پاکستان

چین اور سندھ حکومت میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے سمیت 3 ایم او یوز پر دستخط

Admin User 28 اپریل 2026 4
چین اور سندھ حکومت میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے سمیت 3 ایم او یوز پر دستخط - الجزیرہ نیوز
پاکستان اور چین کے درمیان سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ایوان صدر کے مطابق چینی صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں ایم او یوز پر دستخطوں کی تقریب ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے بھی تقریب میں شرکت کی جس میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ پہلی مفاہمتی یادداشت محکمہ بلدیات سندھ اور اوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان طے پائی، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں اضافے کیلیے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر تعاون کیاجائے گا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کی پارٹی برانچ کے سیکریٹری اور چیئرمین یوہوئی نے دستخط کیے۔
Admin User مزید خبریں →