بریکنگ نیوز
پاکستان

کنڑ میں حملوں سے متعلق افغان میڈیا اور حکام کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت اطلاعات

Aljazeera News 28 اپریل 2026 1
کنڑ میں حملوں سے متعلق افغان میڈیا اور حکام کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت اطلاعات - الجزیرہ نیوز
وزارت اطلاعات نے افغان میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق جاری خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا اور حکام کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور یہ ایک پرانی سازش کا حصہ ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق کنڑ میں مبینہ ’’فینٹم اسٹرائیکس‘‘ کے حوالے سے افغان میڈیا میں چلنے والی خبریں گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔ یہ پروپیگنڈا بعض بھارتی عناصر کی پشت پناہی سے کیا جا رہا ہے۔فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، فلاح و بہبود اور خدمات فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے پر انحصار کر رہی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، اگر پاکستان کی جانب سے کسی بھی دہشتگردانفراسٹرکچر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو وہ واضح، ذمہ داری کے ساتھ اور ٹھوس شواہد کے ہمراہ کی جاتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حوالے سے ہر اقدام شفاف انداز میں سامنے لایا جاتا ہے۔ https://twitter.com/FactCheckerMoIB?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2048801564744450251%7Ctwgr%5E9814ff383c453e93e57a9eaaf6f13903ad694d6a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2810415%2Fpakistan-reject-kunar-attack-and-claim-is-baseless-2810415 وزارت اطلاعات نے کہا کہ بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈا خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →