بریکنگ نیوز
کھیل

کراچی ایئر پورٹ جیمخانہ نے ریاض الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Aljazeera News 10 اپریل 2026 4
کراچی  ایئر پورٹ جیمخانہ نے ریاض الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا - الجزیرہ نیوز
کراچی - زون ایک نے ریاض الدین کے نام سے ٹورنامنٹ کرواکر ایک اچھی مثال قائم کی : توصیف صدیقی ریاض الدین نے اپنی محنت سے امپائرنگ میں اہم مقام حاصل کیا :خالد نفیس عمیر شیخ اور طحہٰ محمود کی ناقابل شکست سینچریاں۔ کراچی (اسپورٹس رپورٹر)زون ایک نے ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے نام سے ٹورنامنٹ کرواکر ایک اچھی مثال قائم کی ہے ریاض الدین کی امپائرنگ میں بہت خدمات ھیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار محمد توصیف صدیقی قائم مقام سکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے مرحوم ریاض الدین کے نام سے موسوم زون ایک کے زیر اہتمام منعقد کردہ ریاض الدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ میرا ریاض الدین کے ساتھ شروع سے تعلق رہا اور وہ ہمیشہ ٹورنامنٹ منعقد کرانے میں ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرتے رہے۔ اس موقع پر صدر تقریب خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے اپنے خطاب میں ریاض الدین کی امپائرنگ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ندیم عمر کی قیادت میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ زون ایک کے سیکرٹری عارف وحید نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم نے اس سے قبل بھی کامیابی کے ساتھ آصف محمود اور نوید محبوب عظمٰی بھائی کے نام سے ٹورنامنٹ منعقد کرا چکے ہیں اور آئندہ بھی زون میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے عمیر شیخ نے شاندار کرتے ہوئے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 104، علمان شفیق نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 77 اور بہادر علی نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ آخر میں مہمان خصوصی توصیف صدیقی اور صدر تقریب خالد نفیس نے کھفائنل میں ایئرپورٹ جیمخانہ نے لیاقت آباد ایگلٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیاقت آباد ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 40 اوورز میں 258 رنز بنائے۔ طحہٰ محمود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103، فرمان اللہ نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74 اور نعمان علی نے 41 رنز بنائے۔ جواب میں ایئرپورٹ جیم خانہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 262 رنز بنا لئے ۔ لاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹرافی ایئرپورٹ جیمخانہ کے کپتان زبیر دلاور اور رنر ٹرافی لیاقت آباد ایگلٹس کے کیپٹن طحہٰ محمود نے حاصل کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ سیکرٹری وصال انصاری، زون ایک کے صدر اجمل نصیب، زون سات کے صدر مظہر علی اعوان، زون ایک کے خازن طارق حفیظ صدیقی ،میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عارف حفیظ،سید منیر علی قادری ، کوچ طاہر محمود،وسیم الدین ،شہروز علوی ،عثمان علی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
Aljazeera News مزید خبریں →