بریکنگ نیوز
پاکستان

معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن پر فضائی برتری کیسے حاصل کی؟ ایئر وائس مارشل نے اہم تفصیلات بتا دیں

Aljazeera News 8 مئی 2026 14 بریکنگ نیوز
معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن پر فضائی برتری کیسے حاصل کی؟ ایئر وائس مارشل نے اہم تفصیلات بتا دیں - الجزیرہ نیوز
اسلام آباد: ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے تاریخی کارنامہ انجام دیا اور بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل نے کہا کہ امن ہو یا جنگ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہیں۔انہوں نے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو کئی حد تک لاچار کر دیا تھا اور ہمارے شاہینوں کے باعث دشمن فضائی حدود کے قریب بھی نہیں بھٹک سکا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے گرا کر فضائی برتری ثابت کر دی۔ایئر وائس مارشل نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی۔ پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی اور ہم دشمن کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو مانیٹر کر رہے تھے۔
ٹیگز: حکومت
Aljazeera News مزید خبریں →