کرائم
میہڑ میں ڈاکٹر طارق تھیبو کے قتل کیس میں نامزد 3 ملزمان گرفتار
میہڑ دادو بيورو چيف میہڑ میں پولیس نے دل کے ڈاکٹر ڈاکٹر طارق تھیبو کے قتل کیس میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ گاؤں گھاڑی میں زمین اور جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں مقتول کا بھائی خالد تھیبو، الہداد بروہی اور سرفراز گوگاگنی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا اور ان کے خلاف مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Admin User
مزید خبریں →