بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

ایران نے جوہری پروگرام سے 15 سال کیلئے دستبرداری کی تجویز نہیں دی، وضاحت

Aljazeera News 14 مئی 2026 1
ایران نے جوہری پروگرام سے 15 سال کیلئے دستبرداری کی تجویز نہیں دی، وضاحت - الجزیرہ نیوز
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کو دیے گئے 14 نکات میں 15 سال کے لیے جوہری پروگرام سے دستبرداری کی میڈیا رپورٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ کی رپورٹ سمیت ان حالیہ دیگر رپورٹس کو مسترد کردیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 14 نکات میں ایران نے 15 سال کے لیے جوہری پروگرام معطل کرنے کی تجویز دی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ امریکا اور ایران کی جانب سے مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کام کرنے کی تجویز بھی نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ ایسی باتیں ہیں جس کے بارے میں میرا ماننا ہے کہ چند میڈیا اداروں کے تصورات کے ذریعے جھوٹی رپورٹ بنائی گئی ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →