بریکنگ نیوز
موسم

النینو فعال ہونے کے قوی امکانات، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

Admin User 28 اپریل 2026 2
النینو فعال ہونے کے قوی امکانات، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ جاری - الجزیرہ نیوز
مئی کےمہینےمیں النینوفعال ہونے کےقوی امکانات پیداہوگئے۔ملک کےجنوبی علاقوں میں 29اپریل سے3مئی کے دوران کم شدت کی ہیٹ ویو صورتحال پیداہونےکا امکان ہے،درجہ حرارت 52ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری ہیٹ ویوالرٹ کےمطابق علاقائی اورعالمی موسمی صورتحال کےمطابق ای این ایس او،آئی اوڈی کی نیوٹرل حالت برقرارہے۔بیشترعالمی موسمیاتی ماڈلزکےمطابق مئی سےجولائی کےدوران ال نینوکےفعال ہونےکے61فیصد امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےجنوبی علاقوں میں 29اپریل سے3مئی کےدوران کم شدت کی ہیٹ ویوصورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے،جس کےدوران ہیٹ ویوکی صورت میں درجہ حرارت بعض اوقات 52ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے،غیرمعمولی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،اگرکسی شدید ہیٹ ویوکےامکانات پیدا ہوئے توبروقت مطلع کردیاجائےگا۔جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہرکےبرعکس ملک کےبالائی علاقوں پریکے بعد دیگرے دومختلف سلسلے اثرانداز ہو رہے ہیں۔ پہلا سسٹم 27اپریل کی رات سے29اپریل جبکہ دوسرا3مئی سے5مئی کےدوران اثراندازہوسکتا ہے، مغربی سلسلوں کی وجہ سےدرجہ حرارت میں 2تا 4ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری پیشگوئی میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی ریکارڈ کےمطابق مئی اورجون سال کے گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ جنوبی پنجاب،بالائی سندھ اورجنوب مشرقی بلوچستان ملک کے زیادہ گرمی سے متاثر ہونے والےعلاقے ہیں، مذکورہ علاقوں میں مئی اورجون کےدوران معمول کا درجہ حرارت 43سے45ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہتاہے۔مشاہداتی اعدادوشمارکےمطابق ان علاقوں میں درجہ حرارت میں معمول سے2تا 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ النینو اور لانینا دراصل ایک ہی بڑے موسمی نظام یعنی ای این ایس اوکے2مختلف مراحل ہیں۔ یہ دونوں بحرالکاہل کے درجہ حرارت اور ہواوں کی تبدیلی سےمنسلک ہیں۔النینوکے فعال ہونے کے بعدبحرالکاہل کےدرمیانی اورمشرقی حصےکا پانی عام حالت سےزیادہ گرم ہوجاتا ہے۔یہ صورتحال پاکستان پربراہ راست اثرڈالتی ہے جس کےنتیجے میں پاکستان زیادہ گرمی،کم ہواوں اوربارشوں کا سامنا کر سکتا ہےجبکہ ملک کےکچھ علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال بھی پیداہوجاتی ہے۔
Admin User مزید خبریں →