بریکنگ نیوز
بین الاقوامی

آبنائے ہرمز سیکیورٹی مشن؛ برطانیہ کا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان

Admin User 10 مئی 2026 2
آبنائے ہرمز سیکیورٹی مشن؛ برطانیہ کا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان - الجزیرہ نیوز
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے رائل نیوی کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن کو خطے میں بھیجا جارہا ہے تاکہ بحری جہازوں کے تحفظ اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے ممکنہ آپریشنز میں حصہ لے سکے۔اس بات کا اعلان برطانوی وزارتِ دفاع کے بیان میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشن ایک کثیرالقومی اتحاد کے تحت چلایا جائے گا جس کی مشترکہ قیادت برطانیہ اور فرانس کریں گے جب کہ دیگر اتحادی ممالک کو بھی اس بحری سکیورٹی مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے برطانوی حکام نے مزید بتایا کہ ایچ ایم ایس ڈریگن کی پیشگی تعیناتی احتیاطی منصوبہ بندی کا حصہ ہے تاکہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کے لیے تیار رہے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے اور ایران نے بنی اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں فروری کے آخر سے اسے بند کررکھا ہے۔
Admin User مزید خبریں →