Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

انڈونیشیا: سونے کی کان پر لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی ایک غیرقانونی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے اور امدادی کارکنوں تاحال ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  ریسکیو عہدیداروں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے میں ہونے والے حادثے میں تاحال 35 لوگ لاپتا ہیں تاہم سیکڑوں ریسکیو عہدیدار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جہاں ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ دارالحکومت جکارتہ سے مشرق میں 1200 میل دور پیش آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت سونے کی کان میں 79 مزدور کام کر رہے تھے جبکہ ملبے سے ایک مزدور کو 8 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ انڈونیشیا میں بغیرلائسنس کے چلنے والی کانوں کا سلسلہ عام ہے جہاں معدنیات کی فراوانی ہے، جس کے باعث مقامی افراد مناسب آلات اور تربیت کے بغیر سونے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق لائسنس کے بغیر قائم 8 ہزار 600 سے زائد کانوں میں سے ایک تہائی کانیں سونے کی ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ تیز بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے صوبہ گورونٹالو کے ضلع بون بولانگو میں دور دراز ایک گاؤں متاثر ہوا، جس کی لپیٹ میں کان اور اس کے قریب مقیم شہری بھی آگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں 66 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ پولیس افسران اور فوجی اہلکاروں سمیت 270 سے زائد عہدیداروں کو مذکورہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جائے اور ریسکیو آپریشن گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک ہزار سے زائد شہری محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔

About aljazeera news hd

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow