Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

آئی سی سی کا اجلاس، چیئرمین کے انتخابی عمل پربات چیت متوقع

کراچی: آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز جلد منتخب کیے جائیں گے، رواں ماہ سری لنکا میں سالانہ جنرل میٹنگ میں نئے چیئرمین کے انتخابی عمل پر بات چیت متوقع ہے، جے شاہ  بھی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس رواں ماہ 19 سے 22 تاریخ تک کولمبو میں ہونا ہے،اس میں آئی سی سی بورڈ میں ایسوسی ایٹس ممالک کیلیے مختص 3 نشستوں کیلیے انتخاب ہوگا، اس وقت عمان کے پنکج کھمجی، سنگاپورین عمران خواجہ اور برمودا  کے نیل اسپائیٹ ڈائریکٹرز ہیں، اب یہ ذمہ داری سنبھالنے کیلیے یواے ای کے مبشر عثمانی سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ اگرچہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم نومبر میں الیکشن کا  عمل شروع کرنے پر بات ہوسکتی ہے، موجودہ سیکریٹری بی سی سی آئی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عالمی گورننگ باڈی کے کم عمر چیئرمین بن سکتے ہیں، جے شاہ خود بھی اس پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ،البتہ باضابطہ طورپر اپنی خواہش ظاہر نہیں کی ہے، وہ کسی بھی فیصلے  سے قبل تمام آپشنز کا جائزہ لینا چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ آئین مطابق اگر جے شاہ بورڈ کا صدر بننا چاہتے ہیں تو انھیں 3 برس کا کولنگ آف پیریڈ مکمل کرنا ہوگا، وہ یہ وقت آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر گزار سکتے ہیں، اس صورت  میں 2028 میں بی سی سی آئی کے صدر بننے کے اہل ہوجائیں گے۔ اس سے قبل بھی جے شاہ کی جانب سے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں مگر وہ دنیا کے طاقتور ترین بورڈ پر اپنا کنٹرول کھونا نہیں چاہتے تھے۔ آئی سی سی نے اپنے آئین میں ترمیم کرکے کسی بھی چیئرمین کیلیے 2، 2 برس کی 3 مدتوں  کے بجائے 3، 3 برس کی 2 مدت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس لیے جے شاہ بھی کم سے کم 3 برس کیلیے ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی ذمہ داری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،البتہ اگر جے شاہ نے الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا تو وہ بلامقابلہ منتخب  ہوسکتے ہیں ۔

About aljazeera news hd

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow