Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

کراچی میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: جزوی ہیٹ ویو کے سبب آج کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی غیرمعمولی لہر کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، کل تک کراچی میں دن کے وقت پارہ 38 تا 40 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پرسوں سے جزوی ہیٹ ویو کے اثرات کم ہونا شروع ہوجائیں گے، جمعرات سے موسم صرف گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ غیر معمولی گرمی کی وجہ گزشتہ دنوں پاکستان کا رخ کرنے والا مغربی سلسلہ ہے، ویسٹ ڈسٹربنس کے عقب میں گرم و خشک ہوائیں گرمی کا سبب ہیں۔ سسٹم کے شمال کی جانب منتقلی کے سبب ہواؤں کی سمت تبدیل ہو رہی ہے جبکہ سسٙم کے اثرات 36 گھنٹوں میں زائل ہونے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب، حیدرآباد، میر پور خاص، عمرکوٹ اور بدین میں پارہ 44 تا 46 رہنے کی توقع ہے جبکہ جیکب آباد، دادو، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 تا 48 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔       تھرپارکر اور عمرکوٹ میں آج شام یا رات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow