Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

“” موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے سے پیدا ہونے والے گلوبل وارمنگ کے اثرات “”

تحریر شمائلہ راجپوت

موسمیاتی تبدیلی سے مراد درجہ حرارت اور موسم کے نمونوں میں طویل مدتی تبدیلیاں ہیں۔ مثال کے طور پر کبھی کبھی طویل عرصے تک زیادہ بارشیں ہوتی ہیں اور بعض اوقات کچھ جگہوں پر طویل عرصے تک کم بارش ہونا یہ موسمیاتی تبدیلی کہلاتی ہے ۔ سادہ الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی طویل مدتی موسم کی تبدیلی کا نام ہے ۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری زمین کا درجہ حرارت بڑھتا ہے، اسے گلوبل وارمنگ کہتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی دو اہم وجوہات ہیں۔ ایک وجہ کائنات کی تخلیق کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے .دوسری وجہ خود انسان ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل انسانی سرگرمیاں کی وجہ سے یعنی انسان جیسے جیسے ترقی کی رفتار کی منازل طے کرتا جارہا ہے ۔ جہاں اس کے مثبت اثرات کے ساتھ ، اس کے منفی اثرات سے زراعت میں نئے الیکٹرانک آ لات و مشینوں و صنعتوں اور فیکٹریوں میں پیدا ہونے والے دھواں و زہریلے مواد اور گیسوں کے اخراج موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا باعث بن رہی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق انسانی ساختہ گرین ہاؤس گیسوں سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے شدید موسمی نقصان اور شدت بڑھے گی ۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر گلوبل وارمنگ کے اثرات کی وجہ سے کبھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے، کبھی زیادہ نمی بخارات بن جاتی ہے جس سے شدید بارشیں اور سیلاب کے ساتھ ساتھ مزید تباہ کن طوفان بھی آتے ہیں۔ بنیادی طور پر عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زمین کی آ ب و ہوا ، پانی اور زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ جس طرح سے گزشتہ کئی دہائیوں سے پوری دنیا میں انسان اس روح زمین کے ہر سطح پر ترقی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر گلوبل وارمنگ پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو آنے والے سالوں میں اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے کوئی نہ کوئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔ کچھ وقتی بہتری آئی ہے۔ لیکن دور رس نتائج سامنے نہیں آسکے ۔ ترقی پذیر اور تیسری دنیا کے ممالک میں گلوبل وارمنگ کی زیادہ سنگین صورتحال ہے بنسبت ترقی یافتہ ممالک سے ۔ اس لئے اس گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنا اشد ضروری ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ان وجوہات کی وجہ سے سمندر کی سطح میں اضافہ، سیلاب، خشک سالی، موسم کی تبدیلی، گلیشیئرز کا پگھلنا، بیماریوں اور اموات کی شرح میں اضافہ، اوزون کی تہہ کا گرنا وغیرہ شامل ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے یہ اثرات اور اسباب انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ایندھن کو جلانا ، جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت اور آب و ہوا پر اچھا اثر نہیں پڑ رہا ہے۔ اس سے فضا میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ گرین ہاؤس کے اس اثر کی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جنگوں کو مثبت بحث و مباحثے کے بعد اور بیماریوں کو مکمل دواؤں سے علاج کیا جا سکتا ہے ۔  مگر موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی گلوبل وارمنگ کی زیادتی کو روح زمین پر بروقت کنٹرول نہ کیا گیا ۔ تو اس کے بہت زیادہ سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ آ ج کے دور میں گلوبل وارمنگ ایک احساس مسئلہ ہے ۔اس مسئلے کو حل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ موجودہ حالات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ایک اہم عالمی مسئلہ بن چکا ہے ۔ جس کے مختلف محاذوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کے اثرات دنیا بھر میں انسانی اموات اور مصائب کے ساتھ ساتھ بہت برے منفی ماحولیاتی نتائج کا باعث بن رہے ہیں ۔ اس کے لئے دنیا بھر کے عالمی ماحولیاتی ادارے بہتر و مضبوط پالیسی کے تحت قابل و ماہر ماحولیاتی ماہرین کی ایک ذمہ دار ٹیم کے ذریعے سے گلوبل وارمنگ سے پیدا ہونے والے سنگین عالمی مسئلے کو حل کرکے بہترین حکمت عملی سے مستقبل میں اور آ نے والی نسلوں کے لئے نتیجہ خیز نتائج برآمد کرسکتے ہیں ۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow