Latest Posts
رسول اللہ ﷺ کا فرمانمنیر احمد ولد سردار محمدملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشانجرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمتای پیپرزرسول اللہ ﷺ کا فرمانگارلک اور چیز بریڈانڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟صنم جاوید کیس میں اپیل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی وضاحتصبا فیصل اپنی بیٹی کے ہمراہ عُمرے پر روانہمخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست تعطیلات کے بعد سننے کا فیصلہایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت سے ایک یا دو ہفتے دور ہے، امریکابنگلادیش میں احتجاجی طلبہ کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمکراچی: ہوٹل کے ملازم پر ناشتے کے پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکار معطلنئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑنے پر تیار ہے، فضل الرحمانحکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰنکراچی میں 6 سالہ بچی سے پڑوسی کی زیادتی، ملزم گرفتارکراچی ڈویژن میں دو لاکھ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، ادارہ شماریاتوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیاپیام شوق و سلام عقیدت

فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع

بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں کی ٹیم نے فالج کی تشخیص کے لیے خون پر مبنی اشاریوں اور مریضوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کلینیکل اسکور کو ملا کر ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے۔ ٹیسٹ کا مقصد مریضوں میں لارج ویسل اوکیولوژن (ایل وی او) اسٹروک کی تشخیص کرنا تھا۔ بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف جوشوا برنسٹاک کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے ایک گیم چینجنگ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ فالج میں مبتلا زیادہ سے زیادہ افراد صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود ہیں اور صحت کی بحالی کے لیے اہم علاج ان کو مل رہا ہے۔ زیادہ تر اسٹروک کے کیسز اسکیمک ہوتے ہیں جس میں مریض کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں خلل آتا ہے۔ ایل وی او اسٹروک اسکیمک اسٹروک کی وہ جارحانہ قسم ہے جو دماغ کی بڑی رگ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی صورت میں پیش آتی ہے۔ جب دماغ میں خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے تو آکسیجن اور اجزاء کی کمی وجہ سے دماغ کے خلیے منٹوں میں مرنے لگتے ہیں۔ ایل وی او اسٹروک ایک بڑی طبی ایمرجنسی ہوتی ہے اور اس کے لیے فوری علاج کے ساتھ مکینکی تھرومبیکٹومی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا سرجیکل عمل ہوتا ہے جس سے رگوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جاتا ہے۔ جوشوا برنسٹاک کا کہنا تھا کہ مکینکی تھرومبیکٹومی مریضوں کو بالکل ایسا کر دیتی ہے جیسے کہ انہیں کبھی فالج کا دورہ پڑا ہی نہیں۔  جتنی جلدی یہ طریقہ علاج استعمال میں لایا جائے گا اتنے ہی بہتر نتائج مریض میں دیکھے جا سکیں گے۔یہ تحقیق کے نتائج جرنل اسٹروک میں شائع ہوئے۔

About ManiStonics

Human

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow