الجزیرہ نیوز

ہر نظریہ ہر خبر الجزیرہ نیوز عوام سے ایوان تک آپکی ہر آواز کا ضامن الجزیرہ نیوز

Advertisement

محراب پور کے نوناری قبرستان کے قریب سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

محراب پور نمائندہ الجزیرہ نیوز:ملک سلیم محراب پور کے نوناری قبرستان کے قریب سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شاہد اقبال آرائیں ولد جاوید اقبال آرائیں کے نام سے ہوئی ہے، جو محراب پور حلال اسکول 175 کیمپس میں پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی SHO محراب پور اشفاق شر موقع واردات پر پہنچے، شواہد اکٹھے کیے اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے محراب پور ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ نے اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Whatsupp